Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

07/06/2022 | Press release | Distributed by Public on 07/06/2022 22:30

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شہریوں کی جانب سے حکومت کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: ٦ جولائی ٢٠٢٢

*وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شہریوں کی جانب سے حکومت کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت*

*نیشنل بینک آف پاکستان میں شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکے گیں: سربراہ وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ، سلمان صوفی*

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومتی کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ شہری گھر بیٹھے یہ ادائیگیاں آن لائن سسٹم کے ذریعے آسانی کے ساتھ کر سکیں.اس سلسلے میں وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکے گیں; اس کا آغاز عید الاضحی کے فوری بعد کر دیا جاےگا اور کوشش یہ کی جائے گی کہ اگلے چھ ماہ کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن طریقہ کار سے ہو سکیں اس سسلے میں صدر، نیشنل بینک آف پاکستان کو ضروری ہدایت دے دی گئی ہیں . سلمان صوفی کا مزید کہنا ہے کہ کیش لیس معیشت کے لیے مضبوط آن لائن ادائیگی کے نظام کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شہری پر کم سے کم یا کوئی چارج نہیں ہوتا. موجودہ حکومت کا یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے.