Prime Minister's Office of the Islamic Republic of Pakistan

02/05/2023 | Press release | Distributed by Public on 02/06/2023 00:45

*علیحدہ علیحدہ سیاسی وابستگیوں کے باوجود ملک بھر کی سیاسی قیادت کا آج مظفر آباد میں کشمیر کاز کیلئے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے. وزیرِ اعظم*


مظفر آباد: 5 فروری 2023

*علیحدہ علیحدہ سیاسی وابستگیوں کے باوجود ملک بھر کی سیاسی قیادت کا آج مظفر آباد میں کشمیر کاز کیلئے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے. وزیرِ اعظم*

*ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نے خود ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے پوری دنیا کے سامنے پردہ اٹھایا. وزیرِ اعظم*

*ساتھ دہائیوں سے ہندوستان کشمیر میں مظالم کی داستان رقم کر رہا ہے لیکن کشمیریوں کے جزبہ حقِ خود ارادیت کو ماند نہیں کر سکا. وزیرِ اعظم*

*اگر ہم اسی طرح سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد سے قومی ایشوز پر اکھٹے چلیں تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے. وزیرِ اعظم*

*کشمیر ایشو اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل کا حل ہم بیٹھ کر نکالیں گے. پاکستان آپکے ساتھ ہے اور ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ انکی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا. وزیرِ اعظم*

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کی ملاقات

اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم کی 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد آمد کو کشمیر کاز کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے اسکا خیرمقدم کیا. اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی اس دن بذاتِ خود کشمیریوں کے مابین موجودگی کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کیلئے موجود جذبے کو مزید بلند کرتی ہے. اس سے مقبوضہ جموں و کشمیر، ہندوستان، پاکستان اور پوری دنیا میں پاکستان کی کشمیریوں کی جدوجہد میں یکجہتی کا پیغام پہنچا ہے.

شرکاء نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام مقامی سیاسی قیادت کشمیر کاز کیلئے نہ صرف یکجا ہے بلکہ پاکستان کے اس تنازعے میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پورا کشمیر آج یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان کی مظفر آباد آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے اور آج کے اس اقدام نے کشمیریوں کے دل میں اپ کی قدر کو مزید بڑھایا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں انکا ساتھ دیا ہے بلکہ کشمیریوں کو پاکستانی شہریوں کی طرح تحفظ اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے. انہوں نے کہا کہ بالخصوص موجودہ حکومت میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی پر کشمیری عوام وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں.

ملاقات میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، چوہدی محمد یاسین صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، شاہ غلام قادر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر، سردار حسن ابراہیم خان صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی شریک ہوئے. اسکے علاوہ وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی اور مشیرِ وزیرِ اعظم قمر الزماں کائرہ نے بھی شرکت کی.